جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ملکی تاریخ کی بڑی ڈکیتی۔۔کرنسی ایکسچینج کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا جانتے ہیں گاڑی میں کتنی رقم تھی؟ڈاکوئوں نے کیسے فلمی انداز میں واردات کی؟

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ کی بڑی ڈکیتی، ڈاکوئوں نےپاکستانی کرنسی ایکسچینج کی کرنسی سے بھری گاڑی اغوا کرنے کے بعد لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرنسی ایکسچینج کی بکتر بند گاڑی ایک کروڑ سے زائد رقم کی نقدی لیکر مانسہرہ سے ایبٹ آباد کی طرف آ رہی تھی کہ تھانہ مانگل کی حدود نکہ پانی کے قریب تین پک اپ

گاڑیوں میں سوار ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر گاڑی کو عملہ سمیت اغواء کر لیا، ڈاکوئوں نے عملہ کے اراکین کو مختلف جگہوں پر چھوڑ دیا جبکہ بکتر بند گاڑی بھی تھانہ میرپور کے قریب سے برآمد ہو گئی جو مانگل پولیس نے بعد ازاں اپنے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق گاڑی کے عملہ نے بتایا کہ نکہ پانی کے قریب فوجی وردیوں میں ملبوس ڈاکوئوں نے انہیں روک کر ان سے شناختی کارڈ طلب کیا، شناختی کارڈ دینے کے بعد انہوں نے انہیں زبردستی اپنے ساتھ بٹھا لیا اور گاڑی لوٹ لی۔ مانگل پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…