جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ لے جانیکا جھانسہ دیکرلڑکیوں سے شادی کا سکینڈل منظرعام پر آ گیا ،چاچا ،بھتیجوں نے ملکر کتنی زندگیاں برباد کیں؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(آن لائن) برطانیہ لے جانے کے سہانے خواب دکھا کر شادی کرنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے 20 پاکستانی لڑکیوں کی زندگی تباہ کردی، لڑکیوں کو برطانیہ لے جانے کا جھانسہ دیا اور شادی کے بعد چھوڑ کر چلے گئے۔میرپور آزاد کشمیر پریس کلب میں متاثرہ خواتین صائمہ کوثر، سمیرا پروین، سوہنیا بشیر اور کرن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ برطانیہ کے علاقے ہیلی فیکس کے رہائشی ممتاز عرف تاجا پہلوان اور اس کے بھتیجے خواتین کو برطانیہ لے جانے

کے خواب دکھا کر شادی کرتے ہیں اور چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ خواتین نے الزام لگایا کہ تاجا پہلوان نے 7، اس کے بھتیجے محمد علی نے 3، نذر علی نے 5، غضنفر محمود نے 2 جبکہ محمد بشیر نے 3 شادیاں کی ہیں۔ یہ لوگ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا تاہم تاجاپہلوان کی ایک درخواست ملی ہے جس میں خواتین کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔مزید تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…