پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مئی کا آغاز ،سورج آگ برسانے لگا، درجنوں افراد بے ہوش، پارہ آسمان کو چھونے لگا

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوابشاہ(نیوز ڈیسک ) گرمی کی شدت کے سبب لاڑکانہ اور ضلع بے نظیر آباد میں سورج کا پارہ 49 اور 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس کے باعث ہیٹ اسٹروک سے درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔متاثرہ افراد کو نوابشاہ کے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال اور گردو نواح کے علاقوں میں موجود طبی مراکز میں علاج کے لیے لایا گیا تھا۔گرمی کی شدت کے سبب گلیاں اور بازار ویران جبکہ تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہیں اور لوگوں نے پورا دن گھروں میں رہنے کو ترجیح دی،

ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے افراد میں زیادہ تر مزدور اور موٹر سائیکل سوار تھے۔اس حوالے سے ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ لوگ زیادہ سے زیادہ پانی اور پھلوں کے رس کا استعمال کریں جبکہ کھانے پینے کی اشیا باہر سے خریدنے سے گریز کریں اور گھر میں تیار کریں۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے شہریوں کو باہر نکلتے ہوئے سر کو سفید کپڑے سے ڈھانک کر رکھنے کی تجویز بھی دی۔گرمی کی شدت کے باعث روہڑی کنال میں نہاتے ہوئے دو دوست ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔اہل خانہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طالب علم، 16 برس کے احسن میمن اور ان کے عزیز حفیظ میمن اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر میں نہانے کے لیے گئے تھے، جہاں حفیظ اپنا توازن کھو کر گہرے پانی میں گر گیا جس کو بچانے کے لیے احسن نے بھی چھلانگ لگادی تاہم دونوں نوجوان باہر نہ آسکے اور ڈوب گئے۔مقامی غوطہ خوروں کی ناکامی کے بعد سکرند کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سلامت میمن کی جانب سے پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں سے، ہلاک ہونے والے نوجونوں کی لاشیں نکالنے کے لیے، مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…