کراچی(نیوز ڈیسک)نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی جانی والی ٹیم کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیاہے۔ ایس ایچ اورضویہ ارشد جنجوعہ منشیات فروشی کے اڈوں کی سرپرستی کرتا تھا۔نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی جانی والی ٹیم کے ایس ایچ او ارشد جنجوعہ معطل کو کردیا گیا۔اس ضمن میں ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹررضوان نے بتایاکہ
ایس ایچ او رضویہ ارشد جنجوعہ منشیات کے اڈوں کی سرپرستی کررہاتھا۔ارشد جنجوعہ نے دو منشیات کے اڈے بھی کھلوائے۔ ایس ایچ او اور 2 اہلکاروں کو معطل کرتے کرکے ان کیخلاف انکوائری کا حکم کا دے دیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی رانا عامر اور سپاہی عرب محمد شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او رضویہ کو معطل کرکے تنزلی کردی گئی ہے۔