اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

عمران کا ماٹو ’’دھرنا دھرنا کام نہ کرنا ‘‘زرداری کا مقصد ’’مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں‘‘ شہباز شریف نے کرپشن میں ڈوبے ہوئے سیاستدانوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان اقبال میں ’’وزیر اعلی خود روزگار سکیم‘‘ کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اربوں ،کھربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں پر کڑی تنقید کی اور اسے قوم کے ساتھ بڑا جرم قرار دیا جبکہ’’ وزیراعلی خود روزگار سکیم‘‘

کے تحت بلاسود قرضے حاصل کر کے واپس کرنے والوں کو قوم کے عظیم بیٹےاور بیٹیاں کہا۔انہوں نے کرپشن میں ڈوبے ہوئے سیاستدانوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا او رکہاکہ یہ سیاستدان آج کل بڑی بڑی شہ سرخیو ں کے ساتھ کرپشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔وزیراعلی نے ایک موقع پر کہاکہ میں ایک گناہگار آدمی ہو ں اور نمود و نمائش کے لئے بات نہیں کرتا ،ہم نے پنجاب کے عوام کی جو حقیر خدمت کی ہے وہ بلاشبہ کسی پر احسان نہیں بلکہ ہماری ذمہ داری ہے۔اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں تقریبا 65ارب روپے بچائے گئے ہیں جبکہ گیس پاور پلانٹس کے منصوبوں میں 150ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ہم نے خواب کو حقیقت میں بدلا ہے ۔ شہبازشریف نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے پر لاہور کے عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے منصوبوں میں تاخیر او ررکاوٹیں کھڑی کرنے پرپی ٹی آئی سے بدلہ لیا ہے۔وزیراعلی نے آصف زرداری او رعمران خان کی اپنے اپنے صوبوں میں عوام کی خدمت نہ کرنے پر کڑی تنقید کی او رکہا کہ عمران خان نیازی کا ماٹو ’’دھرنا دھرنا کام نہ کرنا ‘‘جبکہ زرداری کا مقصد ’’مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں ‘‘ ہے ۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…