پشاور(سی پی پی)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹریفک وارڈن ڈرائیونگ اسکولز میں پہلی بار 7خواجہ سراں نے ڈرائیونگ کورس مکمل کر کے سرٹیفیکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ڈرائیونگ کورس مکمل کرتے ہوئے خواجہ سراں کو خوشخبری بھی مل گئی اور ایک آن لائن ٹیکسی سروس نے ان خواجہ سراؤں کو ملازمت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے ٹریفک ڈرائیونگ
کورس مکمل کرنے پر خواجہ سراؤں سمیت 300مرد و خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔اپنے خطاب میں ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے کہاکہ خواجہ سرا معا شر ے کا حصہ ہے ۔ خواجہ سراؤں کو پہلی مرتبہ ڈرائیونگ سکھائی اور سات خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ کورس مکمل کرلئے ہیں۔ڈرائیونگ سکول میں خواجہ سراؤں کے لئے علیحدہ کلاسز اور گاڑیاں بھی مختص کی گئی ہے۔