اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا خواب مزدور کی خوشحالی یقینی بناے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مزدوروں کے حقوق سے متعلق قوانین پر نہ صرف عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا بلکہ مزدوروں کی سماجی اور معاشی خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور اسمبلی سے محنت کشوں کے حقوق کیلئے
ابتداء قوانین منظور کرائے۔قانون سازی کا یہ عمل بعد کی پارلیمنٹس میں بھی جاری رہا۔لیکن اصل چیلنج ان قوانین پر موثر عمل درآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان بالا اس سلسلے میں ہمیشہ سے فعال رہا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمنٹ میں محنت کشوں کی موثر نمائندگی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد مناسب قانون سازی کیلے اقدامات کریں گے۔