پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا‘ چارہزاردوسواڑتیس ایکڑ رقبے پرمحیط ملک کا پہلا گرین فیلڈ ہوائی اڈ ہ سفری سہولیات کے لحاظ سے یہ ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے جس پر 90لاکھ کے قریب مسافروں کی گنجائش ہے‘ جمعرات سے ہوائی اڈے سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔منگل کو شاہد خاقان عباسی نے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔

نیا ہوائی اڈہ عالمی معیار کا پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے ایئربس پی کے 320 نے نئے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جبکہ ایئرپورٹ سے پہلی پرواز ساڑھے بارہ بجے کراچی کے لئے روانہ ہوئی۔ جمعرات سے ہوائی اڈے سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گاپاکستان ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو ئی جس نے 11 بجے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا جبکہ قومی ایئرلائن کی پہلی پروازدن ساڑھے بارہ بجے کراچی روانہ ہو ئی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کیپٹن فرخ مرزا پی کے 300 کے کپتان، زوہیر الیاس فرسٹ آفیسر تھے ، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر صدر پی آئی اے اور سی ای او مشرف رسول نے مسافروں کا استقبال کیا ۔جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ خطے کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں مسافروں کی سہولت کے لیے 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، بڑا اسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کانٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔

ایئرپورٹ پر کارگو ویلیج بھی بنایا گیا ہے جبکہ گرانڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے کام شروع کر دیا ہے۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے 3 کلو میٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے 4 ہزار

جوان اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ جدید ترین لیزر سیکیورٹی سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منگل کے روز افتتاح کیاجارہاہے جس میں سالانہ نوے لاکھ مسافروں کی گنجائش ہوگی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نئے ہوائی اڈے کاافتتاح کریں گے۔شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز دن گیارہ بجے نئے ہوائی اڈے پر اتر ی۔

جبکہ قومی ایئرلائن کی پہلی پروازدن ساڑھے بارہ بجے کراچی روانہ ہو ئی ۔پروازوں کاباقاعدہ آغاز(کل)جمعرات سے ہوگا۔نئے ایئرپورٹ پرکارگوٹرمینل، ایئرٹریفک کنٹرول کمپلیکس، آئل ڈپو اورآگ بجھانے کا جدید نظام بھی قائم کیاگیاہے۔ایئرپورٹ کاڈیزائن جدید طرز کا ہے جہاں ابتدائی طورپرسالانہ نوے لاکھ مسافروں اورپچاس ہزارمیٹرک ٹن کارگوکی آمدورفت کی گنجائش موجود ہے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب‘ خیبرپختونخوا اور وزیر اطلاعات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…