بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف تبدیلی لے آئی؟ ،جلسے کے شرکاء نے گریٹر اقبال پارک کا نقشہ ہی بدل ڈالا، تحریک انصاف نے بڑی پیشکش کر دی

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے کے شرکاء نے گریٹر اقبال پارک کا نقشہ ہی بدل ڈالا ، قیمتی ماربلز ،پودے، پولز اورجنگلے اکھاڑ دئیے ، کنٹینر زاور کرسیاں بھی نہ اٹھائے جا سکے ،حکومت نے نقصان کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا

جبکہ پی ٹی آئی نے نشاندہی کی صورت میں ازالہ کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے شرکاء اور سروسز فراہم کرنے والوں کی جانب سے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے دوران گریٹر اقبال پارک کو بری طرح نقصان پہنچایا ۔ بھاری کنٹینرز، کرسیاں لگانے کیلئے کئی پولز اکھاڑ دئیے گئے جبکہ پودے ، قیمتی ماربلز اور کئی مقامات سے جنگلے بھی اکھاڑ دئیے گئے ۔شرکاء کی جانب سے کھانے پانی کی اشیاء کے لئے استعمال ہونے والے ڈسپوزل برتن اور پوسٹرز وغیرہ پھینکے جانے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیرے لگے ہوئے ہیں ۔ جلسے کے منتظمین کی جانب سے تاحال کنٹینرز اورکرسیاں بھی نہیں اٹھائے گئے ۔ حکومتی افسران نے جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک ہمارا اثاثہ ہے ،اگر حکومت کی جانب سے نقصان کی نشاندہی کی جائے گی تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔کہ گریٹر اقبال پارک ہمارا اثاثہ ہے ،اگر حکومت کی جانب سے نقصان کی نشاندہی کی جائے گی تو اس کا ازالہ کیا جائے گا



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…