بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جڑانوالہ میں شرمناک واقعہ ، ننھی طالبات پر مبینہ تشدد، خاتون ٹیچرز کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (نیوز ڈیسک )سکول ٹیچر کا معصوم ننھی طالبات پر مبینہ تشدد و بالوں سے پکڑ کر گھسٹتے رہے ، ہیڈ مسٹریس و ٹیچرز کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ، طالبات و خاتون ٹیچرز کئی گھنٹے قیامت خیز گرمی میں سکول کے باہر بازار میں بیٹھی رہیں ۔

ننھی طالبات و ٹیچر ز سراپا احتجاج کارروائی کر مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 58گ ب میں گورنمنٹ گرلز سکول طالبات کے کلاس رومز و سکول کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کی بناء پرہیڈمسٹریس نے دیہہ ہذا ہی میں واقع بوائزسکول کے موسیٰ سے بات کرکے طالبات کو سکول میں بٹھایا تو سکول ٹیچر موسیٰ نے مبینہ طور پر ننھی طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے گھسیٹا گیا جبکہ لیڈیز ٹیچرز و ہیڈ مسٹریس کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا ۔ ننھی طالبات اور ٹیچرز سکول کے باہر قیامت خیز گرمی میں کئی گھنٹے بازار میں بیٹھی رہیں اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سکول ٹیچر کے خلاف کارروائی کرکے تحفظ فراہم کیا جائے احتجاج کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہیڈ مسٹریس خورشید بیگم کے مطابق سکول ٹیچر موسیٰ نے سراسر زیادتی کی ہے محکمہ تعلیم ذرائع نے بتایا کہ معاملہ نوٹس میں آنے پر انکوائری کی جارہی ہے جو بھی ملوث پا یا گیا سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ محکمہ تعلیم ذرائع نے بتایا کہ معاملہ نوٹس میں آنے پر انکوائری کی جارہی ہے جو بھی ملوث پا یا گیا سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…