بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالم کفر مسلم دنیا پر بھوکوں کی طرح ٹوٹ پڑا ہے بے گورو کفن لاشیں تیرے محبوب نبی کی امت کی ہیں، ان کی حاجت فرما ہمارے اجتماعی گناہوں کو معاف فرما، مولانا طارق جمیل کی اجتماع میں پچاس منٹ تک طویل رقت آمیز دعا

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں تین روز تک جاری رہنے والا تبلیغی اجتماع آہوں اور سسکیوں اور رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ ختم ہو گیا جس دوران شرکاء نے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور ملک کی ترقی ،خوشحالی ،استحکام ،امت مسلمہ کی فلاح اور القدس الشریف کی آزادی کے لئے خصوصی اجتماعی دعائیں کی گئیں اور کہاگیا کہ اے میرے مالک عالم کفر مسلم دنیا پر بھوکوں کی طرح ٹوٹ پڑا ہے بے گورو کفن لاشیں تیرے محوب کے نبی کی ہیں ان کی حاجت فرما

ہمارے اجتماعی گناہوں کو معاف فرما آج کے فرعونوں نے معصوم بچوں کی لاشوں کے ڈھیر لگا دئیے ہیں ۔ ہمارے ملک پاکستان کو نظر بد سے بچا ۔ ملک کے چاروں صوبوں میں امن و محبت کی ہوائیں چلا دے مولانا طارق جمیل کی اجتماع میں پچاس منٹ تک طویل دعا تفصیلات کے مطابق اسلام آبادتبلیغی جماعت کااجتماع آہوں ،سسکیوں اور رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیرہو گیا ۔ اجتماع کے آخری روز دعامیں لاکھوں افرادنے شرکت کی ،اجتماع کے تیسرے اور آخری روزنماز فجر کے بعد رائے مرکز کے امام مولانامحمدجمیل نے ہدایات دیں جس میں حسن اخلاق اور تبلیغ دین کے فضائل بیان کیے گئے انھوں نے کہاکہ آج امت مسلمہ کونبیوں والے کام کے ساتھ جوڑناہوگاہماری دنیاوآخرت کی کامیابی اللہ کریم نے اپنے دین میں رکھی ہے یہ دین ہماری اور آنے والی انسانیت کی زندگی میں کیسے آئے گا اس کے لئے نبیوں کے طریقے پر اچھائی کاحکم اوربرائے سے روکنے والا کام یعنی دعوت وتبلیغ کرنی ہوگی انھوں نے کہاکہ جب کسی قوم میں گناہوں کی کثرت ہوجائے اور اچھائی کاحکم اور برائی سے روکنے والاکام بندہوجائے تو اس قوم پر اللہ کاعذاب آیاکرتاہے ہدایات کے بعدمعروف مذہبی سکالر اور تبلیغی راہنماء مولانامحمدطارق جمیل کی دعاکرائی دعامیں لوگ دھاڑیں مارکر روتے رہے اور خود مولاناطارق جمیل بھی جذبات پر قابو نہ پاسکے اور دھاڑیں مار مار کر رونے لگے ساتھ میں مجمع بھی آہوں اور سسکیوں میں ڈوب گیا مولانا طارق جمیل نے کہاکہ اے اللہ عالم اسلام کو امن کاگہوارہ بنا، ہمارے گناہ معاف اور ہمیں اپنی راہ پر چلنے والا بنادے ا جتماع کے آخرمیں اندروں وبیرون ملک کثیر تعدادمیں جماعتوں کی تشکیل کی گئی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…