بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹیج کالے ، نیلے ،پیلے لوٹوں سے بھرا ہوا تھا،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ لوٹوں،بے ضمیروں اور ایجنسیوں کے ایجنٹوں کی نشانی ہے ،عمران خان ایجنسیوں کے آلہ کار ہیں،اہم لیگی رہنما کا دعویٰ

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود تبدیل ہو گئی ہے ،29اپریل کے جلسے میں آنے والے لوگ بلکہ پورا اسٹیج بھی وہ نہیں تھا جو 30اکتوبر 2011ء کومینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں تبدیلی کی امید لے کر آئے تھے،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ لوٹوں،بے ضمیروں اور ایجنسیوں کے ایجنٹوں کی نشانی ہے اور عمران خان ایجنسیوں کے آلہ کار ہیں،پنجاب میں سب سے بڑے لوٹے کا مقابلہ شہباز شریف

یا حمزہ شہباز اور جو پاکستان کا سب سے بڑا لوٹا ہے اس کا مقابلہ نواز شریف یا مریم نواز کریں گی، آنے والے انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے ،ضمنی بجٹ کے حوالے سے بات چل رہی ہے اورحکومت پنجاب چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا 29اپریل کا جلسہ روایتی ، ٹھنڈا ٹھار اور دیہاڑی داروں کا جلسہ تھا جس میں تبدیلی کی ایک رمک بھی نظر نہیں آئی ۔ گھریلو خواتین جو 30 اکتوبر کے جلسے میں تبدیلی کے نعرے لگار ہی تھی جن کی آنکھوں میں تبدیلی کی چمک او رامید تھی وہ 29اپریل کے جلسے میں موجود نہیں تھیں ۔جلسے میں موجود خواتین کے ٹھمکے بتا رہے تھے یہ کہاں سے آئی ہیں ۔ اس سے قبل ایک رات پہلے آتش بازی پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے اورکرائے پر ڈانس کرنے والے اور والیوں کے ذریعے تماشہ لگایا اور پی ٹی آئی کا لوگوں کو اپنے جلسوں میں راغب کرنے کا یہ ایک طریقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں وہاڑی، گوجرانوالہ، پشاور اور پورے ملک سے لوگوں کو اکٹھا کیا گیا۔ پینتیس ہزار کرسیاں لگا کر پچاس ہزار بتائی گئیں اور رات کے اندھیرے اور روشنی میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ بہت بڑا جلسہ تھا ۔ اسٹیج کا یہ حال تھاکہ 30اکتوبر کو تبدیلی کیلئے پر امید پر جوش جو نوجوان اسٹیج پر موجود تھے وہ لوٹوں ،

فصلی بٹیروں سے تبدیل ہو گیا اور کالے ، نیلے ، پیلے لوٹے بیٹھے تھے ،ایک بے ضمیر کی ہنسی بتا رہی تھی کہ اس کا ضمیر اسے جوتے ماررہا ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کا پنجابی کی مثال کی طرح یہ حال ہوا ہے کہ رانجھا رانجھا کردی میں آپے رانجھا ہوئی ۔ پی ٹی آئی تبدیلی کا نعرہ لگاتی لگاتی خود تبدیل ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ایسا کوئی بھی شخص نہیں تھا جس کا بنیادی طو رپر پی ٹی آئی سے تعلق ہو ۔ شاہ محمود قریشی بذریعہ پیپلز پارٹی اس جماعت میں آئے،جہانگیر ترین (ق) لیگ ،

فواد چوہدری پہلے (ق) لیگ اور پھر وہاں سے پیپلزپارٹی اور پھر پی ٹی آئی، چوہدری سرور پہلے پیپلز پارٹی پھر مسلم لیگ (ن) ،گورنر ہاؤس اور پھر تحریک انصاف میں آئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم لوٹوں کا بھرپو رپیچھا کریں گے اور انہیں ان کے حلقوں میں عبرتناک شکست دیں گے۔ فیصل آباد میں جو سب سے بڑا لوٹا ہے میں خود اس کا مقابلہ کروں گا ،اسی طرح پنجاب کا جو سب سے بڑا لوٹا ہے اس کا مقابلہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف یاحمزہ شہباز کریں گے اور

جو پاکستان کا سب سے بڑا لوٹا ہے اس کا مقابلہ نواز شریف یا مریم نواز کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں یہ بھی لوٹا اور ایجنسیوں کا محاذ ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضروری نہیں کہ جلسے کا جواب جلسے ،الزام اور گالی کا جواب بھی اسی طرح دیا جائے ۔نواز شریف نے جو جلسے کئے ہیں وہ دن کی روشنی میں کئے اور ان جلسوں میں مقامی لوگ شریک ہوئے ۔ پی ٹی آئی تو نواز شریف کے جلسوں کا جواب دے رہی ہے

اور جواب دینے کی کوشش خود ان کے اپنے گلے پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر گئے ہیں ان پر ایجنسیوں نے کام کیا ہے،اپنی جماعت کو چھوڑنا لوٹا کریسی ہے۔2018 میں سیاسی جماعتوں ،میڈیا اور کارکنوں کو اس برائی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے تاہم اپوزیشن اس مرتبہ اتنی نالائق ہے کہ

وہ اپنا کام نہیں کرسکی ،اپوزیشن نے سوائے کورم کی نشاندھی کے علاہ کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اینٹ سے اینٹ بجارہے تھے لیکن ان پر عزیر بلوچ کی تلوار لٹکی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نئے صوبوں کے بنانے کے لئے کردار ادا کرے گی،مسلم لیگ (ن) تمام سیاسی جماعتوں سے جمہوری طریقے سے رابطے کو برا نہیں سمجھتی ،البتہ آنے والے انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی بجٹ کے حوالے سے بات چل رہی ہے ،پنجاب حکومت 4 ماہ کا بجٹ پیش کرے گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…