پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان نے 3حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اورسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 3حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی- 10اور پی پی- 14سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ چوہدری نثار علی خا ن سے

انکے انتخابی حلقہ این اے 59سے تعلق رکھنے والے27یونین کونسل کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں پر مشتمل وفدنے ملاقات کی۔ حلقے کے معززین بھی ملاقات میں موجودتھے۔وفد کے اراکین نے چوہدری نثار علی خان کی حلقے کے عوام کے لئے سر انجام دی جانے والی بے مثال خدمات اور قومی سیاست میں انکے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ انکی سیاست اور انکا کردارحلقہ پوٹھوہار کے عوام کے لئے باعثِ افتخار رہاہے اور انکا ہر ووٹر ان سے اپنی وابستگی پر فخر محسوس کرتا ہے۔وفد نے یقین دلایا کہ چوہدری نثار علی خان جس بھی پلیٹ فارم آنے والے الیکشنوں میں سے حصہ لیں گے حلقے کے عوام انکو ریکارڈکامیابی سے سر خرو کرائیں گے۔اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے تمام بلدیاتی نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ وہ آئندہ الیکشن قومی اسمبلی کے حلقہ 59اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی- 10اور پی پی- 14سے لڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹیکسلا واہ کے حلقہ این اے63سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ وہ ٹیکسلا واہ کے پارٹی لیڈران کی مشاورت کے بعد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…