پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

دوموٹرسائیکل سواروں کو زخمی کرنیوالا امریکی سفارتکارکو چھوڑ دیا گیا،جانتے ہیں نزاکت اور وسیم اس وقت کہاں ہیں؟

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ہونے والے موٹر سائیکل حادثے میں سفارتکار چیڈ ریکس آسبرن کو تھانا سیکریٹریٹ سے رہا کردیا گیا ہے۔اس سے قبل امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے تھے اور سفارتکار کو گاڑی سمیت تھانا سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا تھا۔اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر سیکریٹریٹ چوک کے قریب یہ حادثہ

رات 9 بجکر40 منٹ پر پیش آیا جب امریکی سفارتکار کی جیپ جس کا نمبر کیو این 734 تھا نے موٹر سائیکل اے آر ایم 935 پر سوار دو افراد کو ٹکر مار دی تھی۔گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا جبکہ حادثے میں زخمی نوجوان نزاکت اسلم کو سر پر اور دوسرے محمد وسیم کو اندورنی چوٹ آئی، جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔نزاکت گڑھی دوپٹہ آزاد کشمیر کا رہائشی اور موتمر عالم اسلامی میں ملازم ہے۔ترجمان پمز اسپتال کے مطابق دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی جس کے بعد زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الرحمان نے بتایا کہ واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس سے بھی معاونت لے رہے ہیں اور ذمہ دار وں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ وزات خارجہ کو واقعہ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے اور جب تک وزارت خارجہ ڈرائیور کی بطور سفارتی اہلکار تحریری تصدیق نہیں کرے گی تب تک اسے رہا نہیں کیا جائے گا تاہم بعد میں اسے رہا کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…