لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اے ٹی ایم مشینوں کے خرچ پر خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو پنجاب میں ہونے والی ترقی اور خوشحالی سے آگاہی دلا دی ہے ۔اتوار کو عمران خان کے لاہور میں جلسے سے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آج لاہور میں پشاور کے جلسے سے خطاب کرتے
ہوئے عمران خان اپنے حامیوں کو اس سوال کا جواب فراہم نہ کر سکے کہ نیا نعرہ متعارف کرانے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور 2013 کے انتخاب میں لگائے جانے والے نعرے ’’ نیا پاکستان‘‘ کا کیا حشر ہوا ہے ؟ نیا پاکستان کا نعرہ کیوں دفن کیا اور ’’ ایک پاکستان‘‘ کا نعرہ کیوں گڑھا؟ جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو عدے 2013 میں کیے تھے ان کی عملی تعبیرآج پاکستان کے عوام کو نظر آرہی ہے۔