پشاور(نیوز ڈیسک)یونین کونسل 37 شاہین ٹاون پشاور کے عما ئدین نے پیسکو کی جانب سے غریب آباد فیڈر یونیورسٹی گرڈ سے ملحقہ علاقوں تہکال،جہانگیر آباد، شاہین ٹاون اورغریب آباد میں گذشتہ تین مہینوں سے بجلی کی ناراو لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیسکو حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر ناراوا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو مذکورہ علاقوں کے عوام نہ صرف سڑکوں پر نکل کر یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دینگے
بلکہ عوام سے ان کی ضروریات زندگی کی سہولیات چھیننے پر پیسکو چیف کے خلاف ایف آ ئی رد درج کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔نیبر ہڈ 105 شاہین ٹاون کے ناظم شاہ خالد کی رہائش گاہ شاہین ٹاون میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات کی زیر صدارت اجلاس میں پیسکو کے خلاف بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں دسٹرکٹ کونسلر شاہین ٹاون حاجی شاکر اللہ، ٹاون کونسلر حاجی آفتاب احمد ، نیبر ہڈ 106 غریب آباد کے ناظم حاجی احسان اللہ،نائب ناظمین ، ارشاد ماما اور خلیل خان، جملہ کونسلران عطاء محمد ، ارباب ضیاء اللہ، حاجی سید رحمان ، اختر شاہ، سلامت مسیح ، اسد سبحان ، کامران ، جواد وغیرہ نے شرکت کی اجلاس سے اپنے خطاب میں ن لیگ کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا کہ غریب آباد فیڈر پر چھ گھنٹے کی شیڈول لوڈ شیڈنگ کے علاوہ تیرا اور چودہ گھنٹے کی لوڈ شیدنگ سمجھ سے بالاتر ہے ارباب خضرحیات نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پیسکو حکام وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے اور بلاوجہ عوام کو آذیت دی جارہی ہے انہون نے کہا کہ اس اہم ایشو پرکئی بار پیسکو چیف، ایس ای پشاور، ایکسین کینٹ ، ایس ڈی او ٹاون ٹو اور ایکسین پاور ڈسٹریبیوشن سیرابطے کئے گئے کی مگر افسوس کہ کوئی بھی اس اہم مسلے کی جانب توجہ نہیں دے رہا ہے اور عوام مسلسل خوار ہوتے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ عوام کو ضروریات زندگی سے محروم کرنا کسی صورت درست اقدام نہیں ہے جس کے خلاف عوام کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اور دوسری طرف رمضان کی آمد آمد بھی ہے تو اگر فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا اور پشاور کے عوام کو اس عذاب سے چھٹکارا نہ دلایا گیا تو عوامی سیلاب سڑکوں پر نظر آئے گا۔