ٹنڈوالہ یار (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹنڈوالہ یار دن دہاڑے کسان گھی کے ڈیلر کی شاپ پر ڈاکوں کی لوٹ مار ۔ ڈاکوں لاکھوں روپے نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے حیدر آباد میرپور خاص روڈ پر واقع کسان گھی کے ڈیلر کی شاپ پر دن دہاڑے 6مسلح ڈاکوں جو اسلحے سے لیس تھے ۔ شاپ میں داخل ہوکر کسان گھی کے ڈیلر شفیع محمد شیخ اور دیگر افراد کو اسلحے کے
زور پر یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی اور 8سے زائد قیمتی موبائل ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئےڈکیتی کے واردات ٹنڈوالہ یار کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے تاجروں کی جانب سے مین شاہرہ ٹائر نظر آتش کرکے احتجاج مظاہرہ کیا کسان گھی کے ڈیلر شفیع محمد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ اس قبل بھی ہماری شاپ پر ڈکیتی ہوچکی ہے ۔ جس میں مسلح ڈاکوں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے آج پھر مسلح ڈاکوں شاپ میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکوں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم برآمد کی جائے ۔ بعد اذاں واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار آفتاب نظامانی ، موقع پر پہنچ گئے اور کسان گھی کے ڈیلر کی شاپ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار آفتاب نظامانی نے میڈیا سے بات چیت کرکے کہا کہ 48گھنٹے میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث مسلح افراد کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کریں گے ۔ کسی بھی صورت میں مسلح افراد کو بخشا نہیں جائے گا ۔تاجر اتحاد کے چیئرمین مامارتن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو تحفظ دینا پولیس کی زمیداری ہے پولیس جلد سے جلد واقع میں ملوث ڈاکوں کو گرفتار کرے ۔انجمن تاجران ٹنڈوالہ یار کے صدر وقار حمید میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے تاجر جلد اپنا لاعمل طے کریں گے۔