لاہور (نیوز ڈیسک ) عمران خان کے کھلاڑیوں اور خواتین نے چہروں پر پارٹی پرچم بنا رکھے تھے اور خواتین نے اپنے بالوں پر پارٹی پرچم کا کلر کررکھا تھا ۔ اتوار کو مینار پاکستان جلسے میں تحریک انصاف کے مرد و خواتین کارکنوں نے اپنے چہروں پر پارٹی پرچم بنا رکھے تھے جبکہ خواتین نے اپنے بالوں پرکلر کررکھا تھا جو پی ٹی آئی پرچم پر کلرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ مرد و خواتین کے علاوہ
بچوں نے بھ اپنے رخساروں پر پارٹی پرچم کے کلر سے پی ٹی آئی لکھ رکھا تھا اور بچوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی۔ عمران خان کے کھلاڑی گرمی سے بچنے کیلئے مختلف جتن کرتے رہے۔ مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنیوالے کھلاڑی اور خواتین دھوپ اور گرمی سے بچنے کیلئے مختلف چیزیں استعمال کرتے رہے ، زیادہ تر خواتین اپنے ساتھ دھوپ سے بچنے کیلئے رنگ برنگی چھتریاں ساتھ لائیں جبکہ عمران خان کے کھلاڑی گرمی سے بچنے کیلئے مختلف مشروب اور پانی کی ٹھنڈی بوتلیں ساتھ لائے۔ شدید گرمی کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش اور ولولہ قابل دید تھا۔ نوجوان زیادہ تر پارٹی پرچموں کو گیلا کرکے اپنے سروں پر باندھتے رہے ۔ تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسہ میں خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان جلسہ میں شرکت کرنے والی خواتین کیلئے الگ پنڈال بنایا گیا تھا اور وہاں کی سیکیورٹی خواتین پولیس اور پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کے حوالہ کی گئی تھی ۔ خواتین کے پنڈال میں خواتین اور بچوں کے سوا کسی مرد کو جانے کی اجازت نہیں تھی ۔