لاہور(نیوز ڈیسک) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے مینار پاکستان کے جلسے کی کامیابی کیلئے اپنی اہلیہ بشر ی بی بی سے خصوصی دعا کروائی‘دوبکروں کا صدقہ بھی دیا جبکہ بشر ی بی بی لاہور میں ہی میڈیا کے ذریعے جلسے کے بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کر تی رہیں۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین
عمران خان کی ساتھ انکی اہلیہ بھی اتوار کے روز لاہور میں موجود رہیں جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے بھی جلسے کی کامیابی کیلئے دعاکی ہے جبکہ عمران خان کے ہاتھ لگانے کے بعد دوبکروں کا بھی صدقہ دیا گیا ہے اور بشر ی بی بی بھی جلسے کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ معلومات بھی حاصل کرتی رہی ہیں۔