لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے کارکنوں نے اپنے ہی کارکن کو جیب کترا سمجھ کر اس کی دھلائی کر دی جبکہ مینار پاکستان جلسے سے کارکنوں نے5اصلی جیب کتروں کو بھی پکڑ کر پولیس کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز تحر یک انصاف کے مر کزی رکن نذیر چوہان کی مینار پاکستان آنیوالی ریلی کے دوران کارکنوں نے اپنے ساتھ آنیوالیایک مبشر نامی
کارکن کو جیب کترا سمجھ کر پکڑ لیا اور سب نے ملکر اس کی خوب دھلائی کر دی اور تشدد سے کارکن بے ہوش گیا تاہم بعداں اصل صورتحال واضح ہوگئی وہ کوئی جیب کترا نہیں بلکہ پارٹی کا کارکن ہے جبکہ دوسری طر ف کارکنوں نے مینار پاکستان جلسے کے مین گیٹ اور خواتین گیٹ سمیت دیگر مقامات سے پانچ اصلی جیب کتروں بھی پکڑ کر انکو پولیس کے حوالے کر دیا۔