ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ملک میں تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں، قوم کسی مہرے کے جھانسے میں نہیں آئے گی، ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 29  اپریل‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشر یف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین کی 3گھنٹے سے زائد تک مشاورتی بیٹھک’نیب کے مقدمات سمیت تمام معاملات کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے اور رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں بھر پور جلسے کر نے کا فیصلہ ‘پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے کی ذمہ داری میاں حمزہ شہبا زشر یف ‘صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ‘راجہ اشفاق سرور سمیت دیگر کو سونپ دی گئی ‘نگران حکومت کے لیے اپوزیشن سے

جلد ازجلد معاملات کا مکمل کر نے کی حکمت عملی طے کر لی گئی جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ملک میں تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں ‘قوم کسی مہرے کی جھا نسے میں نہیں آئیگی ۔(ن)لیگ ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز رائے ونڈ میں ہونیوالے(ن)لیگ کے مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، صدر(ن)لیگ شہبازشریف ‘وفاقی وزرا احسن اقبال ‘خواجہ سعد رفیق ‘سینیٹر پرویز رشید (ن)لیگ کے رکن اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پرقومی اسمبلی میں پیش ہونے والے بجٹ پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات، عوامی رابطہ مہم اور نیب کیسز پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ جلسے کیے جائیں گے جبکہ پارٹی کے ناراض اراکین اور کارکنوں کو بھی منایا جائیگا جسکے لیے پارٹی قائدین ان سے ملاقاتیں اور رابطے کر یں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران(ن)لیگ کے صدر میاں نوازشریف نے کہا کہ ہم ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات کرتے ہیں میں نظریے اور اصولوں کی سیاست کر تاہوں ملک اور قوم کیلئے کوئی جیل یا ہتھکنڈہ خوفزدہ نہیں کر سکتا

ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کر وں گا اور آخر فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام (ن) لیگ کیساتھ ہیں اور عام انتخابات میں عوامی طاقت سے ہم کامیاب ہوں گے اور پہلے سے زیادہ ملک اورقوم کی خدمت کر یں گے میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ملک میں تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں ‘قوم کسی مہرے کی جھا نسے میں نہیں آئیگی اور آنیوالی حکومت بھی (ن)لیگ کی ہوگی ۔



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…