لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میرا خاندان،تحریک انصاف میں کیوں جاؤں؟چوہدری نثار کی اپنی مرضی ہے جو چاہیں فیصلہ کریں میں ان کا مشیر نہیں ہوں،میرا کو ئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میری فیملی ہے، میں پیپلز پارٹی کیوں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات کی وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ میرا ٹویٹر پر
کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، ٹوئیٹر پر میرے نام سے بنے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔جب بھی میں ٹویٹر اکاؤنٹ بناؤں گا تو اعلان کروں گا،میں ٹویٹر اکاؤنٹ تب ہی بناؤں گا جب میں اسے پوری طرح سیکھ لوں گا۔ندیم افضل چن کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے ایک خلا تو آئی ہے، چودھری نثار کی پی ٹی آئی میں ممکنہ شمولیت پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں ان کا کوئی مشیر نہیں ہوں، انہیں جو بھی فیصلہ کرنا ہے خود ہی کرنا ہے۔