بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں غریب کے لیے کوئی جگہ نہیں،پاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے، پاکستان کے لیے جان کی بازی لگانے کو تیار ہوں، سابق آرمی چیف کا وڈیو خطاب

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان و جنرل (ر ) پرویز مشرف نے انتخابی مہم کا آغاز وکلا سے کیا پروز مشرف نے ڈسٹرکٹ بار کونسل راولپنڈی کے وکلا سے بذریعہ وڈیو خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی تمام تر عدالتوں آئین و قانون کی عزت ہونی چاہیے ملک میں غریب کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اس کو صرف خدا چلا رہا ہے غریب عوام پر ظلم ہو رہا ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ قانون اپنے ہاتھ میں نا لے لیں وکلاء ہی ملک میں سیاسی روش میں تبدیلی لا سکتے ہیں پاکستان کے تھانیداروں نے

ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے وکلاء پاکستان کی سب سے زیادہ اثر اسوخ رکھنے والا طبقہ ہے جنرل (ر ) پرویز مشرف کے وڈیو خطاب کے موقع پر راولپنڈی کے وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان 2007 میں ہر لحاظ سے عروج کی جانب جا رہا ہے تھاملک میں تعلیم معیشت صحت سمیت تمام شعبہ میں آگے بڑھ رہا تھادنیا بھر میں ہمارا ایک رتبہ تھا ڈالر کنٹرول میں تھاآج دس سال بعد مجھے بتائیں ہم کدھر کھڑے ہیں ہمارے حکمرانوں نے ملک کوکھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ملک کا موازنہ اگر دوہزر سات سے کیا جائے تو آج پاکستان رو رہا ہے کہ آؤ مجھے بچاو.وکلاء ملک کی سوچ بناتے ہیں اور وقت ہے کہ وکلا باہر نکلیں وقت نہیں ہے اس لیے وکلاء پاکستان کے باہر نکلیں اور جان کی بازی لگا دیں لیڈر وہ ہے جو وقت کے بہاو کو سمجھتا ہے جب میں پاکستان کی حالت کو دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے میں پاکستان کے لیے جان کی بازی لگانے کے لیے تیار ہوں.مجھے اپنے اوپر مکمل یقین ہے کہ ملک کے لیے بہترین کرسکتا ہوں میری اوپر سیاسی مقدمات قائم کیے جارہے ہیں کہتے ہیں کہ میرے بیرون ملک اثاثے ہیں ڈالر کے اکاونٹ ہیں میری منی ٹریل کی بات کرتے ہیں جو کہ زیرو ہے میں امیر شخص ہوں لیکن محلوں میں نہیں رہتا یہاں لوگ مینشن میں رہتے ہیں عدالتوں میں مجھے جانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے میں ملک آونگا اور سامنا کرونگا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…