ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، نوازشریف

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں چند لوگوں کی بہت خوشامد اور چاپلوسی کی جارہی ہے ، پرویز مشرف کے خوشامدی بھی موجود ہیں،اگر دل میں عوام کی قدر نہیں ہے تو کوئی منصب نہیں رکھنا چاہیے،ہمیں اپنے بہتر مستقل کو سنوارنے کے لئے خامیوں کو دور کرنا ہوگا،آئندہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دلائیں گے ،پاکستان میں عوامی نمائندوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں وہ آئندہ انتخابات کی تیاری کرلیں۔

ہفتہ کو ماڈل ٹان لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف ، راجہ اشفاق سرور اور احسن اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابات 2018 کے حوالے سے لائحہ عمل وتیاریوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انتخابات 2018 میں 3 ماہ رہ گئے ہیں اور ہمارے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کا وقت آگیا ہے جو لوگ جماعت کے ساتھ مخلص ہیں وہ الیکشن کی تیاری کریں ہمیں آئندہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دلوانی ہے اور ملک کے طول و ارض میں یہ پیغام پہنچانا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں چند لوگوں کی چاپلوسی اور خوشامد کی جارہی ہے حتی کہ پرویز مشرف کے خوشامدی بھی موجود ہیں، کیا ہم کسی اصول پر کھڑے نہیں ہوں گے، ہمیں اپنے بہتر مستقل کو سنوارنے کے لئے خامیوں کو دور کرنا ہوگا، اپنی سوچوں، ذہنوں اور فکر کو تبدیل کرنا ہوگا۔ گزشتہ 30 سال سے ہم اس حوالے سے کوئی اہم پیشرفت نہیں لاسکے اور اب پاکستان آبادی کے لحاظ سے 5ویں یا چھٹے نمبر ہے جس میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔نوازشریف نے کہا کہ شہبازشریف کا کردار قابل تعریف ہے، انہوں نے ملکی ترقی کیلئے عمدہ اور مثر کردار ادا کیا، وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں سڑکوں کے جال بچھا دیئے اور صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے نئے اسپتال و کالجز بنائے اور ثابت کردیا کہ اگر دل میں عوام کی مخلوق کی قدر نہیں ہے تو کوئی منصب نہیں رکھنا چاہیے، لیکن دوسری جانب مخالفین پنجاب کی ترقی سے خوفزدہ ہوکر منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…