اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مجھے شیخ رشید صاحب ملے ۔وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ سپریم کورٹ میں میرا جو کیس ہے اس کا کیا بنے گا ؟ جس پر میں نے انہیں جواب دیاکہ اس کیس پر میں تو کوئی پیشن گوئی نہیں کر سکتا۔اس کے بعد جب خواجہ آصف کی نا اہلی کا اعلان ہوا تو پی ٹی آئی کے کارکنوں اور اتحادیوں نے اس پر بات کی،لیکن اس پر شیخ صاحب
خاموش تھے انہوں نے خواجہ آصف کی نا اہلی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، ایسا لگتاہے کہ شاید ان کو خود ہی بھنک پڑ گئی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ بھی نااہل ہو جائیں۔حامد میر نے کہا ہے شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی کچھ زمین ڈکلئیر نہیں کی جو ان کے نام ہے ، ہو سکتا ہے کہ ان کو بھی آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل قرار دے دیا جائے۔ سیاستدان خود ایک دوسرے کے خلاف درخواستیں دائر کر کے یہ پنڈورا باکس کھول چکے ہیں۔