اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

مخالفین کی تمام سازشیں ناکام بنا کر ملک کو روشن کریں گے ٗ مرتضیٰ جاوید عباسی

datetime 28  اپریل‬‮  2018 |

ایبٹ آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مخالفین کی تمام سازشیں ناکام بنا کر ملک کو روشن کریں گے،2018ء کا الیکشن عوامی طاقت سے جیتیں گے، چھپ کر سازشیں کرنے والے سیاسی میدان میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ وہ گذشتہ روز کھولیاں بالا میں گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ، ممبر ضلع کونسل ارشاد خان جدون، سابق ناظم سعید عباسی، سجاد خان آف بگڑہ، طاہرجاوید خان جدون نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 42 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا گرڈ سٹیشن کی تکمیل سے اگلے 30 سال کیلئے بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے گا، اس گرڈ سٹیشن سے سرکل حویلیاں سمیت یونین کونسل کھولیاں بالا، سرائے صالح اور بالڈھیر کو فائد ہو گا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر شروع دن سے حویلیاں گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے خلاف سازشیں کر رہے تھے، ان کو معلوم تھا کہ یہ منصوبہ لاکھوں عوام کی ضرورت پوری کرے گا اور لوگ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کریں گے لیکن ہم نے تمام سازشیں ناکام بنا کر عوام کو اعتماد میں لیکر اس عظیم منصوبہ کو مکمل کیا جو مسلم لیگ (ن) اور میاں محمد نوازشریف کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ افتتاح کی تقریب میں شرانگیزی کرنے والوں کی سازش ہم نے صبر کے ساتھ ناکام بنائی اور اس زیادتی کا جواب 2018ء کے الیکشن میں دیں گے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…