اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستا ن نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کوطلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں اربوں روپے خسارے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریلوے کے وزیر کہاں ہے ؟،ہم نے وزیر کو آنے سے
استثنیٰ نہیں دیاتھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے وزیر کوبلائیں اور بتائیں آڈٹ کیسے کرانا ہے ،چیف جسٹس نے وزیر ریلوے سعد رفیق کو طلب کر لیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کو روسٹرم پر بلا لیااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نئی تقرریوں پر آپ کی تعریف بنتی ہے ،اچھی بات ہے کہ چیزیں ٹھیک ہو رہی ہیں۔