لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت سے قبل آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف جسٹس نے وہاں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج (ہفتہ کو) مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت
پرمینٹل ہسپتال میں بد انتظامی سزائے موت کی قیدی مریضہ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئی تھی جس پر چیف جسٹس نے مینٹل ہسپتال میں خالی آسامیوں اور بد انتظامی پر از خود نوٹس لے لیا تھا۔ چیف جسٹس نے مینٹل ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے حوالے سے دستیاب سہولیات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں خواتین مریضوں کو بھی مرد دیکھتے ہیں، چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت پر ہی مینٹل ہسپتال کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔