اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

خبردار! دماغی امراض کے ہسپتال کو پاگل خانہ نہ کہیں۔۔چیف جسٹس نے بڑی پابندی عائد کر دی، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہسپتال کا دورہ،خاتون کی شکایت سلمان ر فیق مسئلہ کب حل ہو گا،صوبائی وزیر سےکس بات کی وضاحت طلب کر لی؟

datetime 28  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں )دماغی امراض کے ہسپتال کو پاگل خانہ کہنے پر پابندی عائد، چیف جسٹس کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، ادویات کی عدم دستیابی پر اظہار برہمی ، سلمان رفیق مفت ادویات کیسے ملیں گی؟جہاں جاتا ہوں یہی مسئلہ سنتا ہوں،صوبائی و زیربرائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے استفسار، پریشان نہ ہوں،جو کارکردگی ہے ابھی نظر آجائے گی،

ہسپتال کے ایم ایس سے مکالمہ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت سے پہلے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہسپتال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سلمان رفیق نے انہیں ہسپتال بارے بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے دورے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور مریضوں کی عیادت کی۔ یک خاتون نے چیف جسٹس سے ادویات کی عدم دستیابی کی شکایت کی جس پر چیف جسٹس نے سخت اظہار برہمی کیا. جس پر چیف جسٹس نے کہا ہسپتال کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے،سلمان رفیق مفت ادویات کیسے ملیں گی؟جہاں جاتا ہوں یہی مسئلہ سنتا ہوں، چیف جسٹس نے ادویات کی عدم فراہمی پر وزیر صحت سے وضاحت طلب کرلی. چیف جسٹس نے ہسپتال کے کچن کا بھی دورہ کیا، چیف جسٹس نے ہسپتال انتظامیہ کو مخاطب کرکے کہا مجھے کچن بھی دکھائیں، دیکھتا ہوں کہ کیا انتظامات ہیں؟ . چیف جسٹس نے ایم ایس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا پریشان نہ ہوں،جو کارکردگی ہے ابھی نظر آجائے گی.مریضوں کے لواحقین سے گفتگو کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہسپتال کو کوئی پاگل خانہ نہیں کہے گا، مریض اور ان کے لواحقین پریشان نہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…