اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی بجٹ برائے آئندہ مالی سال 2018-19 کی بجٹ تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری اپنی جماعت کے دوسرے ارکان اسمبلی کے ساتھ شدید احتجاج کرتی رہی ،شیریں مزاری کو ن لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے مفتاح اسماعیل سے دور کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقری کے دوران کسی قسم کا
خلل نہ ڈالا جاسکے ، شیریں مزاری ن لیگی ارکان اسمبلی کو غصہ میں خبردار کرتی رہیں کہ مجھے ہاتھ مت لگانا میں اپ کو بار بار بتارہی ہوں،کہ مجھے ہاتھ نہ لگائیں اور منہ سے بات کریں،اس موقع پر ن لیگ کی ارکان اسمبلی شازیہ سہیل میر اور انوشہ رحمان ،شیریں مزاری کو مفتاح اسماعیل سے دور کرنے کے لیے بیچ میں آئیں اور شیریں مزاری کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔