کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ نے آدہی فیلڈ میں آپریٹر کی حیثیت سے اپنے شراکت داروںآئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اورپاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی ، صوبہء پنجاب میں حال ہی میں دریافت ہونے والے کنوئیںآدہی ساؤتھ X- 1 سے تیل کی پیداوار شروع کر دی ہے ۔
آدہی ساؤتھX-1 کو 3395 میٹرزکی حتمی گہرائی تک کھودا گیا تھا جس کے نتیجے میں کھیوڑا سے تیل اور توبرا سینڈ اسٹون ذخائر سے کنڈنسیٹ کی دریافت ہوئی۔ دریافت کے بعد اور20 فروری 2018 کو رگ ہٹانے کے بعد تعمیراتی کام کیا گیا تاکہ کنوئیں کو آدہی ایل پی جی /این جی ایل پلانٹ III سے منسلک کر دیا جائے، جس کے بعد پی پی ایل میں کنوئیں سے پیداوار شروع ہونے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دریافت کے 8 ہفتوں کے دوران24 اپریل 2018 کوپیداوار شروع ہو گئی۔آدہی ساؤتھ X-1 اس وقت کھیوڑہ فارمیشن میں 48/64 انچ چوک سائز اور1100 پی ایس آئی جی دباؤ پر پیداوار دے رہا ہے۔ اس وقت،کنوئیں سے پیداوار کی شرح یومیہ 1300بیرل تیل اور2 ایم ایم ایس سی ایف گیس ہے جو آہستہ آہستہ بڑھ کربالترتیب یومیہ 1800بیرل تیل اور6ایم ایم ایس سی ایف گیس تک متوقع ہے۔ یہ دریافت آدہی ساؤتھ فیلڈ کی اپریزل اور ڈیویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ نے آدہی فیلڈ میں آپریٹر کی حیثیت سے اپنے شراکت داروںآئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اورپاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی ، صوبہء پنجاب میں حال ہی میں دریافت ہونے والے کنوئیںآدہی ساؤتھ X- 1 سے تیل کی پیداوار شروع کر دی ہے ۔ آدہی ساؤتھX-1 کو 3395 میٹرزکی حتمی گہرائی تک کھودا گیا تھا جس کے نتیجے میں کھیوڑا سے تیل اور توبرا سینڈ اسٹون ذخائر سے کنڈنسیٹ کی دریافت ہوئی۔