اسلام آباد (این این آئی)ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی تاہم سندھ اور بلوچستان اس سال بھی اچھی بارشوں سے محروم رہیں گے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ اس سال جنوب ایشیائی ممالک میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ملک کے شمالی علاقوں میں
زیادہ جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بارشیں کم ہوں گی۔ڈی جی میٹ نے بتایا کہ کراچی والے مئی اور جون میں شدید موسم کے لیے تیار رہیں اس دوران ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے۔ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق سمندر کا درجہ حرارت بڑھنے سے ٹراپیکل سائیکلون کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلہ دیش میں مئی اور جون میں ٹراپیکل سائیکلون بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔