ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کے لوگ بیمار ہوئے بغیر 100 سے زائد عرصہ زندہ رہتے ہیں ،چینی سائنسدانوں کی تحقیق میں کیا انکشاف سامنے آیا، اس علاقے کے لوگ کیا چیز کھاتے ہیں جو انکی درازی عمر کی وجہ بنا ہوا ہے ؟

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 1970میں چینی صدر کینسر کےموذی مرض میں مبتلا ہوگئے، صدر نے علاج کرنے والے ڈاکٹر سے کہا کہ میں علاج بعد کرائوں گا پہلے مجھے یہ بتایا جائے کہ کینسر ہوتا کیوں ہے؟یہ وہ سوال ہے جس نے 25سال کی تحقیق کیلئے دروازے کھول دئیے۔ ڈاکٹرز کے جواب سے مطمئن نہ ہونے پر چینی صدر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ، آکسفورڈ یونیورسٹی

اور امریکی کارنیل یونیورسٹی کو بیماریوں کی وجوہات معلوم کرنے اور ان کے قدرتی طریقہ علاج ڈھونڈنے پر لگا دیا۔ چینی اور غیر ملکی سائنسدانوں کی ٹیم نے 25سال تحقیق کی اور اس تحقیق کو 2005میں کتابی شکل میں امریکہ سے شائع کروایا گیا۔ یہ کتاب بیسٹ سیلر رہی ، کتاب کا نام ’’دا چائنا سٹڈی‘‘رکھا گیا۔ چائنا سٹڈی کے سائنسدانوں نے سب سے پہلے دنیا میں ایسے علاقے معلوم کیے جہاں کے لوگ سو سال سے زیادہ زندہ رہتے ہیں اور کبھی بیمار نہیں ہوتے آزاد کشمیر کی وادی ہنزہ بھی ان علاقوں میں شامل ھے جہاں کے لوگ بیمار ہوے بغیر سو سال سے زیادہ زندہ رہتے ہیں چائنا سٹڈی کے لو گوں نے ھنزہ کے لوگوں کے کھانے کے انداز معلوم کرنے کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ بیمار رہنے والے لو گوں کے علاقے معلوم کیے جہاں کے سب لوگ کسی نہ کسی بڑی بیماری کا شکار رہتے ہیں ان میں ایک جگہ امریکہ میں ہے جہاں پیما انڈین لوگ رہتے ہیں جہاں پر ہر کوئی کینسر ہارٹ شوگر بی پی گردوں اور جوڑوں کے درد کا مریض ہے چائنا سٹڈی کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور ان لو گوں کو اس خوراک پر لگا دیا جو ہنزہ کے لوگ کھاتے ہیں اور ان کی پرانی خوراک بند کر دی 6 ماہ ہی اس خوراک کو کھانے سے ان کی تمام بیماریاں ختم ہو گئیں اور وہ بلکل صحت مند ہو گئے۔اور ان کی دوائیوں سے جان چھوٹ گئی ہنزہ کے لوگ ایسا کیا کھاتے ہیں جس کی وجہ سے

بیمار نہیں ہوتے وہ صرف خدا کی بنائی ہوئی قدرتی خوراک فروٹ کچی سبزیاں اور میوے کھاتے ہیں اور جو خوراک فیکٹریوں سے گزر کر آتی ہے یعنی پراسیس شدہ ہوتی ہے ایسی خوراک بلکل نہیں کھاتے یہ ہے صحت مند زندگی کا وہ راز جس کو معلوم کرنے اور دنیا کے ہزاروں کینسر شوگر ہارٹ بی پی فالج گردوں جوڑوں ہیپا ٹائٹس معدے ھاضمے قبض آنکھوں اور جلد کے مریضوں

کو ایسی خوراک چھے ماہ تک کھلا کر مکمل صحتیاب کرنےاور ان کی دوائیوں سے جان چھڑا کر اس خوراک کے فوائد کو ثابت کرنے پر چائنا برطانیہ اور امریکہ کی تین یونیورسٹیوں کے 25 سال لگے ۔سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے 2004 میں ہارٹ کے 4 بار بائی پاس آپریشن ہوے 2005 میں پھیپھڑوں کا آپریشن 2010 میں دو بار ہارٹ میں سٹنٹ رکھے گئے، بل کلنٹن لاعلاج مریض بن چکے تھے،

ڈاکٹروں نے آخری حربے کے طور پر صدر صاحب کو چائنا سٹڈی والی خوراک پر لگا دیا 5 ماہ میں ہی صدر صاحب بالکل ٹھیک ہو گئےاس بات کا ثبوت بل کلنٹن کے سی این این چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کے اپنے علاج کے حوالے سے بتائی گئی تفصیلات ہیں۔ اس خوراک کے کرشماتی اثرات دیکھ کر کلنٹن نے بل کلنٹن فاونڈیشن کے تحت پراجیکٹ ترتیب دیا کہ میں جب تک زندہ ہوں

امریکہ کے ہر سکول میں جا کر بچوں کو صحت مند زندگی کا راز ضرور بتاوں گا کہ فروٹ کچی سبزیاں اور میوے کھاو اور فیکٹریوں سے گزری ہوئی یعنی پراسیس شدہ خوراک بالکل نہ کھائو ۔ اگر ہم قرآن کی سورت عبس آیت 24 تا 32 دیکھیں تو اس میں اس غذا کا ذکر موجود ہے۔ ترجمہ: پس انسان کو چاہیے کہ اپنی خوراک کی طرف دیکھے بیشک ہم نے خوب زور سے پانی برسایا پھر ہم نے

زمین کو پھا ڑ کر چیر ڈالا پھر ہم نے اس میں اناج اگایا اور انگور اور سبزیاں اور زیتون اور کھجور اور گھنے گھنے باغات اور ( طرح طرح کے ) پھل میوے اور چارہ خود تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے فائدے کے لیے(القرآن: سورہ عبس، آیت 24تا 32) قرآن پاک کی ان آیات مبارکہ میں انسان کی خوراک کے سلسلے میں اناج کے بعد تین چیزوں پر زور دیا گیا ہے فروٹ کچی سبزیاں اور میوےجن کی بدولت انسان لمبی اور صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…