اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے فیصل آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے تین روز میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی‘ متاثرہ بچی کے والد نے کہا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی محلے دار رکشہ ڈرائیور نے کی۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے فیصل
آباد میں سات سال کی بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ،یہ نوٹس متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی بچی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی محلے دار رکشہ ڈرائیور نے کی اور ملزم کی ضمانت پولیس کی جانب سے شواہد مٹانے پر ہوئی۔