سربراہ نا اہل اور جھوٹا ہو تو حواری ایماندار کیسے ہو سکتے ہیں؟ نا اہل وزیر سے 5سال کی مراعات جرمانے سمیت وصول کی جائیں،5سال سے نااہل ٹولہ ملکی تقدیر سے کھیلتا رہا

27  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ افسوس 5سال سے نااہل ٹولہ ملکی تقدیر سے کھیلتا رہا۔ووٹ کو عزت دینے کا ناٹک کرنے والے بتائیں آئین اور ملک کو عزت کیوں نہیں دی؟۔نااہلی کافی نہیں قوم کے اعتماد کا خون کرنے والوں کو جیلوں میں بند کیا جائے۔جس جماعت کا سربراہ کرپٹ اور جھوٹا ہو اس کے حواری ایماندار کیسے ہو سکتے ہیں؟

اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور ،بشارت جسپال ،فیاض وڑائچ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر ممبران کور کمیٹی موجود تھے۔قومی اداروں کیخلاف زبان درازی کرنے والوں کی زبانیں گدی سے کھینچ لینے کا وقت آگیا۔نااہل اور جھوٹے وزیر سے 5سال کی مراعات جرمانے سمیت وصول کی جائیں۔آرٹیکل 62 اور 63 کا قوم کو جو شعور دیا آج اس کے ثمرات سامنے ہیں۔یہ جھوٹے اور نااہل ہی نہیں بے گناہ شہریوں کے قاتل بھی ہیں۔عوام اس نااہل، کرپٹ اور قاتل ٹولے کا سیاسی بائیکاٹ کرے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ جرأت مندانہ اور آئین کے مطابق ہے۔فیصلے سے سیاست میں عوامی خدمت اور عبادت کو جھوٹ سے الگ کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ افسوس 5سال سے نااہل ٹولہ ملکی تقدیر سے کھیلتا رہا۔ووٹ کو عزت دینے کا ناٹک کرنے والے بتائیں آئین اور ملک کو عزت کیوں نہیں دی؟۔نااہلی کافی نہیں قوم کے اعتماد کا خون کرنے والوں کو جیلوں میں بند کیا جائے۔جس جماعت کا سربراہ کرپٹ اور جھوٹا ہو اس کے حواری ایماندار کیسے ہو سکتے ہیں؟اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…