ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

خواجہ آصف اپنے ہاتھ سے کھودی کھائی میں منہ کے بل گرگئے، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کا انکشاف

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اپنے ہاتھ سے کھودی کھائی میں منہ کے بل گرے اور (ن) لیگ میثاق جمہوریت سے منہ موڑنے کا خمیازہ بھگت رہی ہے ،ہماری قائد کی قربانی سے جو جمہوریت قائم ہوئی نواز شریف نے اس جمہوریت کو رسوا کیا ، یہ تاجر پھر ڈیل کر کے باہر چلے جائیں گے، خمیازہ ملک و قوم بھگتیں گے ۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

عدالتوں سے سیاستدانوں کے مستقبل کا فیصلہ کروانے کی ریت خواجہ آصف نے ڈالی ،یوسف رضا گیلانی کو افتخار چودھری کی عدالت سے اہل کروانے والا آج خود نااہل ہوگیا ،جو دوسروں کیلئے گڑھا کھودتا ہے خود ہی اس میں گرتا ہے اور خواجہ آصف اپنے ہاتھ سے کھودی کھائی میں منہ کے بل گرے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میثاق جمہوریت سے منہ موڑنے کا خمیازہ بھگت رہی ہے ،کاش (ن) لیگ میثاق جمہوریت کی روح کو سمجھتی تو آج اس طرح رسوا نہ ہوتی ،میثاق جمہوریت بینظیر شہید جیسی عظیم قائد کی سوچ اور تجربات کا نچوڑ تھا ،نواز شریف نے میثاق جمہوریت کو بزنس ڈیل جتنی اہمیت بھی نہ دی ،نواز شریف نے میثاق جمہوریت کو توڑا ہم نے پھر بھی دھرنوں میں جمہوریت کی خاطر نظام بچایا ،نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مفادات کی سیاست کر کے جمہوری اداروں کو کمزور کیا ،ہماری قائد کی قربانی سے جو جمہوریت قائم ہوئی نواز شریف نے اس جمہوریت کو رسوا کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی کو عدالتی فیصلوں پر بلی چڑھایا ،ہم نواز شریف کو پارلیمنٹ کا راستہ دکھاتے رہے اور وہ عدالتوں کی طرف بھاگتے رہے ،نواز شریف نے ہماری جمہوریت جو پھر کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ،یہ تاجر پھر ڈیل کر کے باہر چلے جائیں گے، ،خمیازہ ملک و قوم بھگتیں گے ۔سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شکر ہے بھٹو اور محترمہ شہید کا نظریہ پارٹی اور نشانی قوم کے پاس ہیں ،ہم چیئرمن بلاول کی قیادت میں چیئرمن بھٹو کے آئین کو من و عن نافذ کریں گے ،پی پی پی ایک بار پھر قوم سے عہد کرتی ہے کہ حقیقی جمہوریت قائم کریں گے ،ہم چیئرمن بلاول کی قیادت پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے ،آمروں اور ضیاء کی باقیات نے جمہوریت کو جو زخم دئے وہ ہم بھریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…