جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بائیو میٹرک تصدیق شروع کرنے کا اہم فیصلہ، عملدرآمد کب ہو گا؟

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آن لائن) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم شاہد اقبال نے کہا کہ پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں یکم مئی سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیومیٹرک تصدیق شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول جہلم متحرک ہے ۔انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی اور التوا کے روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے یکم مئی 2018 سے گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی اوکے سامنے پیش ہو

کر موقع پر بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا ہے اور خبردار کیاہے کہ یکم مئی کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی صرف 30 اپریل تک ہو سکے گی اور اس ضمن میں شہریوں کو ہدایات کی جاتی ہیں کہ وہ اس سہولت سے یکم مئی سے قبل بھر پور استفادہ کریں بصورت دیگر یکم مئی سے نئے طریقہ کار کے تحت منتقلی کا عمل لاگو کر دیا جا ئے گا ۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…