بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

قرضہ معاف کرانے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ چیف جسٹس ثاقب نثار کے سماعت کے دوران ریمارکس

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ قرضہ معاف کرانے والوں کے پاس اگر رقم نہیں ہے تو اثاثے فروخت کرکے رقم وصول کریں گے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قرضہ معافی ازخود نوٹس کی سماعت کی، اس دوران وکیل نیشنل بینک اور مختلف بینکوں کے وکلاء بھی پیش ہوئے۔دوران سماعت نیشنل بینک کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں مرکزی پارٹی اسٹیٹ بینک ہے جبکہ نجی بینک کے وکیل نے بتایا

کہ اسٹیٹ بینک ریگولیٹری اتھارٹی ہے اور بینکوں نے قرضے معاف کیے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کوئی اندازہ ہے کہ کتنے ارب روپے معاف ہوئے جس پر وکیل نے بتایا کہ 54 ارب روپے معاف ہوئے ٗ کمیشن کا کہنا ہے کہ قصہ ماضی ہے۔اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ مجھے بھی رپورٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملا لیکن بینک اس پیسے کی واپسی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ مقدمات پرانے ہوگئے ہیں، اسی لیے اسے نہیں کھول رہا لیکن یہ بتایا جائے کہ سیاسی بنیادوں پر جو قرض معاف ہوئے اس کی تفصیلات کہاں ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 222 مشکوک مقدمات ہیں ٗنیشنل بینک نے بہت زیادہ رقوم کے قرضے مختلف ٹیکسٹائل ملوں کو معاف کیے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جب سے یہ رپورٹ آئی ہے، اس کے بعد کوئی کارروائی نہیں ہوئی، یہ معاملہ ہمارے پاس 2007 سے زیر التوا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں رپورٹ چاہیے، رپورٹ کیا ہے،انہوں نے ذمہ داری کس پر ڈالی ہے، پوری رپورٹ کی سمری عدالت کو فراہم کی جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے سیاسی بنیادوں پر قرض معاف کرائے ان سے وصول کرتے ہیں۔دوران سماعت درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ نے عدالت کو بتایا کہ

سابق وزراء اعظم محمد خان جونیجو، بینظیر بھٹو، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور چوہدری برادران نے بھی قرض لے کر معاف کرائے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جن لوگوں نے قرض معاف کرائے ہیں، ان سے وصول کریں گے اور اگر رقم نہیں تو اثاثے فروخت کرکے رقم وصول کریں گے۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جسٹس جمشید سے بات کرتا ہوں، لگتا ہے کمیشن کی ابھی صرف عبوری رپورٹ آئی ہے۔بعد ازاں عدالت نے جسٹس جمشید کمیشن کی رپورٹ کی نقل فریقین کو دینے کی اجازت دیتے ہوئے

ہدایت کی کہ گورنر اسٹیٹ بینک مقدمہ کی سمری آئندہ سماعت پر پیش کریں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ہر بندہ اپنے خرچے پر کمیشن رپورٹ حاصل کرے۔دوران سماعت مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا حیات بھی پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مختلف لوگوں نے قوم کا پیسہ معاف کروا رکھا ہے اور اس پیسے سے جائیدادیں بنائی گئیں، ملک کے قوانین میں سقم ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ قانون بنانے والے آپ ہی ہیں ٗحکومت میں رہتے ہوئے آپ نے کیا کیا، آپ کی حکومت نے آپ کے توجہ دلاؤ نوٹس پر کیا کیا، سندھ حکومت نے قرار داد پاس کی کہ یہ معاملے کو عدالت دیکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…