اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشاف،گروہ کے ٹھکانے سامنے آگئے

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کم سن بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مذموم دھندہ کرنے والا ایک گروہ کے کارندے پکڑے گئے ہیں ٗاس گروہ کے غوری ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں ٹھکانے ہیں۔ دو روز قبل شہر میں اغواء ہونے والی نویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کرایا گیا تھا جس کے بعد اس گروہ کا پردہ چاک ہوا۔

ملزمان نے دوروز قبل نویں جماعت کی ایک طالبہ کو اسکول سے اغواء کیا ٗ طالبہ کے والدین نے مقدمہ درج کرادیا جس پر تھانہ آبپارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر بچی کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان نے اغواء کرکے بچی کو غوری ٹاؤن میں بند کرکے رکھا ہوا تھا ٗچھاپے کے دوران اغواء کار گروہ کے تین کارندے بھی گرفتار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کے سامنے درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…