اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مفتاح اسماعیل، آصف کرمانی، بیرسٹر ظفراللہ، مصدق ملک اور خواجہ ظہیر کی بھی باری آگئی،وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف بڑا قدم، دھماکہ خیز خبر آگئی، عدالت نے اب تک کا بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار جی ایم چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ

وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری قومی خزانے پر بوجھ اور خلاف آئین ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ مفتاح اسماعیل، آصف کرمانی، بیرسٹر ظفراللہ، مصدق ملک اور خواجہ ظہیر کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ رولز آف بزنس کے تحت وزیراعظم کو اختیار ہے کہ خصوصی مشیروں کا تقرر کریں اور تقرری سے آئین و قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اسے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…