ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور،سسرالیوں کے ہاتھوں پیٹرول چھڑک کر جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی،مقتولہ فوزیہ کے آخری بیان میں لرزہ خیز انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2018 |

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہدرہ کے علاقے مجید پارک میں سسرالیوں کے ہاتھوں پیٹرول چھڑک کر جلائی جانے والی خاتون میو ہسپتال میں دم توڑ گئی،پولیس نے مقتولہ فوزیہ کے بیان پر اسکی ساس ،جیٹھانی اور دیوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن تمام ملزمان گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے،پولیس نے ملزموں کے ایک رشتہ دار کو حراست میں لے لیا،

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ۔بتایا گیا ہے کہ فیروز والا بیگم کوٹ شاہدرہ کے علاقے مجید پارک میں فوزیہ شوکت نامی 24سالہ خاتون کو گزشتہ روز ان کے سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ فوزیہ کو گزشتہ روز شدید تشویشناک حالت میں لاہور کے میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ آگ لگنے کے باعث فوزیہ کا 90فیصد جسم جل چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے خاتون کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ فوزیہ نے اپنے آخری بیان میں خود کو جلانے کا ذمہ دار اپنی ساس ، جیٹھانی اور دیوروں کو قرار دیا تھا۔27سالہ فوزیہ کا کہنا تھا کہ اس کی 2سال پہلے شمریز سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد شوہر روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا۔سسرالیوں نے اسے تنگ کیا تو وہ میکے چلی گئی، لیکن 2روز قبل اس کے خاوند نے فون پر کہا کہ سسرال جا اور اپنی ساس سے معافی مانگ کر وہاں رہو۔خاتون کے مطابق وہ اپنے سسرال گئی جہاں مبینہ طور پر اس کی ساس، جیٹھانی اور دیوروں نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔تھانہ شاہدرہ پولیس نے فوزیہ کے بیان پر اس کے جیٹھ اکرام ،جاوید، سحر اور ساس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے، لیکن تمام ملزمان گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے ملزموں کے ایک رشتہ دار عارف کو حراست میں لے لیا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…