منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

فیصل واڈا کی جانب سے اخلاق باختہ اور تضحیک آمیز گفتگو اور عدلیہ مخالف مواد نشر کرنے پر دو نجی ٹی وی چینلز پھنس گئے،بڑا حکم جاری

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ڈان نیوز، چینل 24 اور نیوز ون کو تنبیہ اور اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ ڈان نیوز کو حالات حاضرہ کے پروگرام’دو رائے‘ میں میزبان اسد رحیم خان کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز تجزیہ کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 مئی 2018ء تک جوابدہی کا حکم دیاگیا ہے۔

چینل 24 کو پروگرام ’پوائنٹ آف دی ویو ود ڈاکٹر دانش‘ کے دوران فیصل واڈا کی جانب سے اخلاق باختہ اور تضحیک آمیز گفتگو کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو 2 مئی 2018ء کو تحریری جوابدہی کیساتھ ذاتی شنوائی کیلئے بھی حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے اور ذاتی شنوائی کیلئے پیش نہ ہونے کی صورت میں اتھارٹی دونوں چینلز کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرنے کی مجاز ہو گی۔ پیمرا نے چینل 24 کے پروگرام ’ڈی این اے‘ اورنیوز ون کے پروگرام ’نیوز بلیٹن‘ میں نشر کئے گئے مواد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ آئندہ کسی بھی پروگرام میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کوئی بھی مواد نشر کرنے سے گریز کیا جائے اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں ان چینلز کو اپنے نشریاتی نظام کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی طرح کا نازیبا مواد نشر نہ ہو۔ چینلز کو واضح کیا گیا کہ کسی بھی خلاف وزری کی صوت میں پیمرا قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…