لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے درمیان جاتی امراء رائیونڈ میں اہم ملاقات ہوئی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال ، چوہدری نثارسے متعلق معاملات اورآئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلے کئے گئے ،دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت سے
ناراضگی کے بعد پارٹی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے حوالے سے شرطیں لگ گئیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 29اپریل کو مینار پاکستان جلسے کے موقع پر بڑی وکٹ گرانے کے حوالے سے باتیں سامنے آنے کے بعد اسے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب اشارہ قرار دیا جارہا ہے ۔اسی تناظر میں 29اپریل کو چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے حوالے سے شرطیں لگ گئی ہیں۔