جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن بیٹی کے باپ بن گئے

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) دی راک سے معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن بیٹی کے باپ بن گئے، ڈاکٹر نے جب ڈیوین کو یہ خوشخبری سنائی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ان پر مسرت لمحات میں دوسروں کو شریک کرنے کیلئے ڈیوین جانسن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ نومولود بیٹی ٹایانا کو گود میں لئے بیٹھے ہیں۔ننھی ٹایانا کی پیدائش کے بعد اداکار ڈیوین 3 بیٹیوں کے باپ بن چکے ہیں ۔

ٹایانا اداکار ڈیوین اور لارن ہاشیئن کی دوسری بیٹی ہے اس سے بڑی 2سالہ جیسمین لیا ہے جبکہ سب سے بڑی 16 سالہ بیٹی سائمن الیگزینڈرا انکی سابقہ اہلیہ ڈینی گارشیا سے ہے، ڈیوین صرف بیٹیوں کے باپ بن کر ہی بہت خوش ہیں۔اس حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوین جانسن کی دو سالہ بیٹی جیسمین کو جب پتہ چلا کہ ایک اور بہن ان کے خاندان میں شامل ہوئی ہے تو جیسمین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے چھوٹی بہن کی قطعا ضرورت نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ریسلنگ رنگ کے’’دی راک‘‘ ناراض ناراض سی دو سالہ جیسمین کو منانے میں کس طرح کامیاب ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…