بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کی چھٹکی کا نیا روپ سامنے آ گیا

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے دیگر اداکار فلموں میں نظر آتے رہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ چھوٹی سی لڑکی اب کیسے دکھائی دیتی ہے؟بالی ووڈ کی فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو کون بھول سکتا ہے۔ اس فلم نے شاہ رخ خان اور کاجل کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا تھا۔ اس فلم میں امریش پوری نے کاجل کے باپ جبکہ فریدہ جلال نے ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم میں کاجل کی ایک چھوٹی بہن چھٹکی کا کردار بھی تھا۔فلم کے دیگر اداکار آپ کو اس کے بعد مختلف فلموں میں نظر آتے رہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ چھوٹی سی لڑکی اب کیسے دکھائی دیتی ہے؟ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کاجل کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا نام پوجا روپاریل ہے۔ یہ چھوٹی لڑکی اب ایک خوبرو خاتون میں تبدیل ہو چکی ہے۔ پوجا روپاریل کو حال ہی میں انیل کپور کی ٹیلی ویژن سیریز میں کام کیا تھا۔ جبکہ گزشتہ سال انہوں نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 20 سال مکمل ہونے پر مشہور کامیڈی پروگرام میں شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا شمار بھارت کی سب سے کامیاب فلموں میں کیا جاتا ہے۔ اس فلم کو کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ 1995ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم 20 سال تک سینما گھر کی زینت بنی رہی۔ گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی تھی۔ گزشتہ سال باکس آفس پر فلم کے 1009 ہفتے مکمل ہونے کے بعد یش راج فلمز نے اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…