امیتابھ بچن پر تنقید کرنے پر پوجا بھٹ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئی

25  اپریل‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) اداکارہ پوجا بھٹ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن پر تنقید کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ ننھی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل پر جہاں پوری بھارتی انڈسٹری آصفہ کیساتھ اظہار یکجہتی اور انصاف کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی تھی وہیں حیرت انگیز طور پر اداکار امیتابھ بچن نے اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا تھا ۔

صحافیوں کی جانب سے جب ان سے اس سلسلے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ ان کے اس طرز عمل پر انہیں بھارتی میڈیا سمیت متعدد اداکاروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی امیتابھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا ’مجھے فلم پنک کی یاد آرہی ہے، کیا اسکرین پر ہماری جو تصویر پیش کی جاتی ہے حقیقت میں بھی ہم ویسے ہی ہوتے ہیں۔امیتابھ کے مداحوں کو پوجا بھٹ کا یہ ٹوئٹ پسند نہیں آیا اور انہیں امیتابھ کے مخالف ٹویٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے’’شرابی‘‘کا طعنہ دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا پوجا بھٹ دراصل امیتابھ بچن کے نام پر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں پوجا بھٹ نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ میں شراب نوشی چھوڑ چکی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے،ایک ایسا ملک جہاں کے لوگوں کو یہ بات معلوم ہی نہیں ہے کہ شراب نوشی ایک بڑا مسئلہ ہے، وہاں مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں اس لت سے چھٹکارہ حاصل کر چکی ہوں۔واضح رہے کہ رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں زیادتی و قتل کا شکار ہونے والی ننھی آصفہ کے لیے آواز اٹھانے پر اداکارہ کرینہ کپور خان کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…