جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کو کس شاہی خاندان نے بیٹے کی شادی پر مدعو کر لیا

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)آئندہ ماہ ہونے والی برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کا سبھی کو انتظار ہے، جس میں دنیا کے بااثر اور طاقتور ترین سیاستدان بھی شرکت کرنے سے محروم رہیں گے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19 مئی کو تاریخی چرچ ’سینٹ جارج چپل‘ میں ہوگی، جس میں محض 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔شاہی شادی کی چرچ میں ہونے والی تقریب میں اگرچہ صرف 600 مہمان شریک ہوں گے ۔

تاہم اسی چرچ کے گراؤنڈ میں شادی کی ہونے والی ایک تقریب میں 2 ہزار 640 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔حیران کن طور پر شاہی شادی میں نہ تو برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے کو مدعو کیا گیا ہے اور نہ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت دی گئی ہے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے لیے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کو بھی دعوت نہیں دی گئی۔اسی طرح دیگر ممالک کے اہم حکمرانوں اور سربراہوں کو بھی مدعو کیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی۔شاہی شادی میں جہاں ڈونلڈ ٹرمپ اور تھریسامے جیسے حکمرانوں کو مدعو نہیں کیا گیا، وہیں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ممکنہ طور پر ان 600 افراد میں شامل ہیں، جنہیں مدعو کیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے اپنی دعوت پر مدعو کیے جانے والے ممکنہ افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پریانکا چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔خبر کے مطابق میگھن مارکل اپنی شادی کے لیے جن مہمانوں کو مدعو کریں گی، ان میں ان کی والدہ سمیت ان کی قریی سہیلیاں اور مرد دوست بھی شامل ہیں۔میگھن مارکل کی ممکنہ فہرست میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز، اداکار ریچل زین، مارکس اینڈرسن، فیشن ڈیزائنر میشا نونو اور کینیڈین اسٹائلسٹ جیسیکا میلرونی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

تاہم ان کی فہرست میں ان کے سابق شوہر کا نام شامل نہیں ہے۔دوسری جانب شہزادہ ہیری کی جانب سے مدعو کیے جانے والے ممکنہ مہمانوں کی فہرست میں ان کی نانی کے خاندان کے کچھ افراد سمیت ان کی سابقہ گرل فرینڈز کے نام بھی شامل ہیں۔شہزادہ ہیری کی جانب سے ممکنہ طور پر مدعو کیے جانے والے افراد میں ان کی سابق گرل فرینڈز ایلی گولڈنگ، چیلسی ڈیوی اور کیریسیڈا بوناس سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔شہزادہ ہیری کی فہرست میں اپنے بھائی اور بھابھی کے علاوہ ان کے بچوں کے نام اور انتہائی قریب رشتہ دار بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…