منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ایف سی کیمپ پر 2خود کش حملوں کے بعد ایک ہی گھنٹے کے اندر تیسرا بم دھماکہ،6 سیکورٹی اہلکار شہید متعدد زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی درالحکومت کوئٹہ کے اےئر پورٹ روڈ پر پولیس کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکہ 6اہلکار شہید 8زخمی ، ایک گھنٹے میں شہر تین دھما کوں سے لرز اٹھا ،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے اےئر پورٹ روڈ پربلوچستان کا نسٹیبلر ی کے ٹرک کے قریب

موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود دھما کے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 6اہلکار شہیدجبکہ8زخمی ہوگئے شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے پانچ کی شناخت کریم بخش،علی نواز،رشید احمد،عبدالحمیدکے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نثار احمد،جمال خان،شاہ نواز،احمد علی،عاشق علی،ظہور احمد ،عید خان اور ایک نامعلوم شامل ہیں ، سکیورٹی فورسز کے مطابق وزیرا عظم آزاد کشمیر کی کوئٹہ آمد کے موقع پر اےئر پورٹ روڈ پر وی آئی پی روٹ لگا ہوا تھا اسی اثناء میں ڈیوٹی پر ما مور اہلکاروں کو لے کر جانے والے بی سی کے ٹرک قریب خودکش دھما کہ ہوا، سکیورٹی فورسز اور محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر لئے دھما کے میں زخمی اور شہید اہلکاروں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہا ں ایم ایس سول ہسپتال اور سیکر ٹری صحت نے علاج معالجے کی سہولیات کی خود نگرانی کی ،واضع رہے کوئٹہ شہر میں ایک گھنٹے میں یہ تیسرا دھما کا تھا،اس سے قبل مستونگ کے علاقے دشت میں ایف سی کے کیمپ پر دو خود کش حملے ہوئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…