جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا نے شناختی کارڈ ز سے متعلق فیسوں میں 100فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کردیا، فوری طورپر اطلاق ہوگا،حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو آگاہ کردیا ہے کہ نئی فیسوں کا اطلاق فوری اور آج ہی سے ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ نئی فیسوں سے متعلق جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق فوری اور آج ہی سے ہوگا اور اس حوالے سے ملک بھر کے نادرا دفاتر کو آگا ہ کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ارجنٹ فیس 500 روپے سےبڑھا کر 1150 روپے

کردی گئی ہے۔ اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے کی گئی ہے اس کے علاوہ اسمارٹ کارڈ کی تجدید کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نارمل شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے سے بڑھ کر اب 400 روپے، اور 1600 روپے میں بننے والا ایگزیکٹو شناختی کارڈ اب 2500 روپے میں بنے گا جبکہ اورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی فیسوں میں چند سو روپے کمی کی گئی ہے۔ شناختی کارڈ کی فیسیں بڑھانے کی منظوری گزٹ آف پاکستان نے دی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…