ممبئی (آئی این پی)ہریانہ سے تعلق رکھنے والی رقاصہ اور گلوکارہ سپنا چوہدری ان دنوں خاصی شہرت کو چھو رہی ہیں۔ ان کا گانا ‘تیری اکھیا کا یو کاجل’ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ گانا چند دنوں میں ہی سپرہِٹ بن گیا۔حد تو یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی خود
کو نہ روک سکے۔سپنا چوہدری نے کرس گیل کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘دیکھیں مجھے انٹرنیٹ پر کیا ملا، کرس گیل آپ واقعی ایک بہت اچھے ڈانسر ہیں۔ویڈیو نے اب تک کئی ویوز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 50 ہزار لائکس بھی بٹور لئے ہیں۔ کرس گیل ایک مزاح سے بھرپور مزاج کے مالک ہیں اور انہیں جہاں موقع ملتا ہے وہیں رقص کرنا شروع کردیتے ہیں۔